Results 1 to 2 of 2

Thread: نیلسن منڈیلا پر غداری کا الزام Û”Û”Û”Û” تØ+ریر : صہیب مرغوب

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    candel نیلسن منڈیلا پر غداری کا الزام Û”Û”Û”Û” تØ+ریر : صہیب مرغوب

    نیلسن منڈیلا پر غداری کا الزام Û”Û”Û”Û” تØ+ریر : صہیب مرغوب

    Nelson Mandela Ghaddaari.jpg
    اور25 جون 1955Ø¡ Ú©Û’ دن تھے، سورج Ú©ÛŒ جھلسا دینے والی کرنیں جسم میں چبھتی ہوئی Ù…Ø+سوس ہو رہی تھیں، پسنیے میں شرابور تین ہزار افراد نسلی تعصب Ú©Û’ خاتمے Ú©ÛŒ دستاویز Ú©ÛŒ Ø+مایت کرنے جوہانس برگ سے چند میل دور جنوب مغرب میں ''کانگریس آف دی پیل‘‘ Ú©Û’ پرجوش اجلا س میں شریک تھے۔سٹین گنوں سے مسلØ+ خفیہ اہلکا اور پولیس Ú†Ù¾Û’ Ú†Ù¾Û’ پر گشت کر رہی تھی، یہ لوگ Ù…Ø+اصرہ توڑ کرکسی نہ کسی طرØ+ ''کلپ ٹائون ‘‘ () Ú©Û’ مقام پر جمع ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے،ان میں ایک سوسفیدفام بھی آزادی Ú©Û’ ڈکلیریشن Ú©ÛŒ Ø+مایت میں سیاہ فاموں سے ہمدردی جتانے آئے تھے۔
    میری نقل Ùˆ Ø+رکت پر پابندی تھی، وہاں نہ جانے سے متعلق سرکاری اØ+کامات Ú©ÛŒ تعمیل بھی کرائی جا Ú†Ú©ÛŒ تھی۔ اتنا اہم اجلاس تھا، میں کیسے مس کرسکتا تھا،میںپولیس اور خفیہ پولیس Ú©ÛŒ نظروں سے بچتا بچاتا وہاں جانے Ú©ÛŒ فکرمیں تھا،کار میں والٹرمیرے ہمسفر تھے۔میں Ù†Û’ جلوس Ú©Û’ بیچ میں شامل ہو کر سب Ú©ÛŒ نظروں میں آنے Ú©ÛŒ بجائے ایک طرف ہو کر کارروائی دیکھنے Ú©Ùˆ ترجیØ+ دی۔خفیہ والوں کا انداز بھی عجیب تھا، وہ ہر ایک Ú©ÛŒ تصاویر تو Ù„Û’ ہی رہے تھے، ایک ایک Ø+رکت اور نعرے بھی درج کر رہے تھے Û” کس Ù†Û’ کون سا نعرہ لگایا، کس Ù†Û’ کیا بات کی، Ø+تیٰ کہ آپس Ú©ÛŒ گفتگو بھی نوٹ بک میں درج تھی۔یوں انہوںنے ہر وفد Ú©Ùˆ الگ الگ ہراساں کرنا چاہا Û” مگر شرکاء پختہ عزم Ú©Û’ ساتھ وہاں پہنچے تھے ،ان Ø+رکتوںسے ڈرنے والے کہاں تھے۔
    نسلی تعصب Ú©Û’ خاتمے Ú©ÛŒ دستاویز Ù¾Ú‘Ú¾ÛŒ جا رہی تھی،جوش Ùˆ جذبہ قائم رکھنے والے گانے بج رہے تھے، ساز او ر گلوکار Ú©ÛŒ آواز کانوں Ú©Û’ پردے پھاڑ دینے والی تھی لیکن دل Ú©Ùˆ بھلی Ù„Ú¯ رہی تھی۔گہما گہما خوب تھی ،ماØ+ول سنجیدہ بھی تھا،نسلی تعصب Ú©Û’ خاتمے Ú©ÛŒ امنگ دلوں میں Ù…Ú†Ù„ رہی تھی اور جوش بھی تھا۔آزادی Ú©Û’ گیت ہمارے دل Ú©Û’ اندر سے اٹھ ہو رہے تھے۔لنچ باکسوں سے سبھی Ú©ÛŒ پیٹ پوجا کرائی گئی۔
    درجنوں مقررین نسلی تعصب کے خلاف دل کی بھڑاس نکا ل رہے تھے۔جب سورج سوا نیزے پہ آیا، عین دوپہر کو تین زبانوں میں نسل تعصب کے خاتمے کا چارٹر بلند آواز میں پڑھا گیا۔ سیسوتھو ()، انگریزی اور ژوسا () زبانوں میں۔ہر شق پر مجموعے سے شور اٹھتا ، '' افریقہ ‘‘ ،افریقہ ‘‘۔۔۔ اور مائی بوئی ()۔ کانگریس کا پہلا دن انتہائی کامیابیاں سمیٹتا ہوا گزر گیا۔
    دوسرے دن بھی جوش دیدنی تھا، پہلے دن Ú©ÛŒ طرØ+Û” پہلے سے Ø·Û’ تھا کہ چارٹر Ú©ÛŒ Ø+تمی منظوری 3:30 بجے ہو گی۔ سبھی اس Ú¯Ú¾Ú‘ÛŒ Ú©Û’ منتظر تھے کہ اچانک کئی اطراف سے شور بلند ہوا، بھاگو، پکڑو۔چند لمØ+ÙˆÚº Ú©Û’ اندر اندر پولیس اور سٹین گنوں سے مسلØ+ خفیہ والوں Ù†Û’ سٹیج پر دھاوا بول دیا۔ پولیس Ú©Û’ ایک کارندے Ù†Û’ مائیک سنبھالا اور مجموعے سے مخاطب ہوا، '' یہاں غداری Ú©ÛŒ بو آ رہی ہے،پولیس Ú©ÛŒ اجازت Ú©Û’ بغیر کوئی باہر نکلنے Ú©ÛŒ کوشش نہ کرے‘‘۔پولیس Ù†Û’ سٹیج Ú©Û’ شرکاء Ú©Ùˆ پرے دھکیلنا شروع کیا، ان Ú©Û’ ہاتھوں سے تمام کاغذاور Ù¾Ú‘Ú¾ÛŒ جانے والی دستاویزات چھین کر اپنے قبضے میںلے لیں۔کاغذ کا کوئی پرزہ ان Ú©ÛŒ نظر سے بچا ہوا نہ تھا۔Ø+تیٰ کہ ''گوشت Ú©Û’ ساتھ سوپ‘‘ اور ''سوپ بغیر گوشت ‘‘والے مینیو بھی ا پنے ساتھ Ù„Û’ گئے ۔رائفلوں سے مسلØ+ پولیس Ú©Û’ دوسرے گروہ Ù†Û’ پورے مجموعے Ú©Ùˆ چاروں طرف سے گھیر لیا۔ نسلی تعصب Ú©Û’ خاتمے اوربرابری Ú©ÛŒ بنیاد پر Ø+قوق Ú©Û’ نعروں سے میدان گونج اٹھا۔ کشتیاں جلا کرآنے والے یہ لوگ ڈرنے والے ہرگز نہ تھے۔ پولیس Ù†Û’ ہر شخص کانام ایک فائل میں Ù„Ú©Ú¾Ù†Û’ اور انٹرویو کرنے Ú©Û’ بعد انہیں جانے Ú©ÛŒ اجازت دے دی۔میں چونکہ اجتماع Ú©Û’ آخری Ø+صے میں کھڑا تھا،لہٰذا پولیس Ú©Û’ دھاوا بولتے بچ نکلنے میں دقت پیش نہ آئی۔ تبدیل شدہ Ø+الات Ú©Ùˆ بھانپ چکا تھا، کیونکہ اب کارروائی میں غداری کا عنصر بھی شامل کر دیا گیا تھا۔ہم اپنے ہی ملک میں ''برابری ‘‘ مانگنے والے غدار بننے والے تھے۔
    ہم Ø+کومت Ú©ÛŒ نئی Ø+کمت عملی Ú©Ùˆ بھانپتے ہوئے مزید سختیاں برداشت کرنے Ú©Û’ لئے تیار تھے۔ ہمیں اندازہ ہو گیا تھا کہ ہماری تنظیم کالعدم قرار دے دی جائے گی۔میں جان چکا تھا کہ اگر ذرا بھی دیر کھڑا رہا تو پولیس جیل میں Ù¾Ú¾Ù†Ú©Ù†Û’ میں دیر نہیں لگائے گی۔چارٹر Ú©ÛŒ شقیں امریکی اعلان آزادی، فرانسیسی ڈیکلریشن برائے انسانی Ø+قوق اور فریڈم چارٹرسے ملتی جلتی تھیں، اس میںکچھ Ú©Ú†Ú¾ رنگ کمیونسٹوں کا بھی غالب تھا۔ ہم کیا مانگ رہے تھے، Ú©Ú†Ú¾ بھی تو نہیں، ہمارے کیا مطالبات تھے؟یہی کہ ہمیں برابر کا شہری سمجھا جائے،ہمیں بھی انسان سمجھا جائے ،ہمارے ملک Ú©Ùˆ بھی جمہوری Ø+قوق سے خوش کیا جائے ۔یہی نا، کہ یہاں نسل پرستی Ú©ÛŒ بھڑکتی ہوئی آگ سے ہم سب Ú©Ùˆ بچایا جائے Û”
    غداری Ú©Û’ الزام میں پولیس Ù†Û’ 500 ا فراد Ú©Û’ گھروں Ú©ÛŒ تلاشی لی۔ پولیس بغاوت اور غداری سے جڑی ہر چیز Ú©ÛŒ کھوج میں تھی۔سامان Ú©Ùˆ الٹ پلٹ کرکے دیکھا ،کچھ نہ ملا۔مجھ پر بھی غداری کا ٹھپہ Ù„Ú¯ چکا تھا Û” جوہانس برگ میں میرے دفتر پر بھی چھاپہ پڑا، ڈاکٹر موروکا، فادر ہڈلسٹن اور پروفیسر میتھیو Ú©Û’ گھر بھی چھاپوں سے Ù…Ø+فوظ نہ رہ سکے۔تØ+ریک Ú©Ùˆ زندہ رکھنے Ú©ÛŒ خاطر ہم Ù†Û’ آخری اجلاس منعقد کئے اور Ø·Û’ شدہ پروگرام Ú©Û’ تØ+ت زیر زمیں Ú†Ù„Û’ گئے Û” میںرات تین بجے گھرسے نکلا، یہ کیپ ٹائون میںمیرا آخری دن تھا۔
    میں ایک رات ڈاکٹر آرتھر لیٹلی () Ú©Û’ گھر روپوش رہا۔انہوںنے مجھے اپنی اقامت گاہ پر ایک گروپ سے خطاب کرنے Ú©ÛŒ بھی اجازت دے دی۔ بڑے شہر میں تو اس میں کوئی مشکل پیش نہیں آتی، پولیس Ú©Û’ آتے ہی سینکڑوں سیاہ فام باشندے بھی دیوار بن کر Ú©Ú¾Ú‘Û’ ہو جاتے ہیں ،لیکن چھوٹے سے علاقے میںاپنی رہائش گاہ پر Ø+قوق Ú©ÛŒ تقریر کرنے Ú©ÛŒ اجازت دیناکافی دل گردے کا کام تھا۔ ڈاکٹرآرتھر Ú©ÛŒ ہمت Ú©Ùˆ سلام۔(نیلسن منڈیلا Ú©ÛŒ خود نوشت کا ایک Ø+صہ)


    2gvsho3 - نیلسن منڈیلا پر غداری کا الزام Û”Û”Û”Û” تØ+ریر : صہیب مرغوب

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: نیلسن منڈیلا پر غداری کا الزام Û”Û”Û”Û” تØ+ریر : صہیب مرغوب

    2gvsho3 - نیلسن منڈیلا پر غداری کا الزام Û”Û”Û”Û” تØ+ریر : صہیب مرغوب

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •